لیہ(ویب ڈیسک) عمران خان نے ہمیں سہارا دیا ہے کہ سر اٹھا کے جی سکیں، اثاثہ جات پروگرام سے مستفید ہونے والی ایک خاتون کے تاثرات وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت اثاثہ جات سکیم سے مستفید ہونے والی ایک خاتون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ہم اس قابل نہیں تھے کہ کسی سے بات کرسکیں ، خود کوئی قدم اٹھا سکیں لیکن عمران خان نے ہمیں اس موڑ پر لاکر کھڑا کیا ہے کہ آج ہم سر اٹھا کے جی سکتے ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ میں بیوہ اور بے سہارا ہوں ، جب ہمارے بچے اسکول جاتے ہوئے ہم سے کاپیوں اور دوسری چیزوں کا تقاضا کرتے تھے تو ہمیں بہت تکلیف ہوتی تھی ، اتنی آمد ن نہیں تھی کہ ان کی ضروریات پوری کرسکیں،
میری گھر کے اندر ہی ایک چھوٹی سی دوکان ہے جس کی آمدنی انتہائی کم ہے وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت اثاثہ جات کی مدد سے میری آمدنی میں بہت سارا اضافہ ہوگیا۔ اب ہمیں کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ہم اپنی کفالت خود کرسکتے ہیں ہم اس منصوبے کیلئے پوری حکومت اور عمران خان کے شکر گزار ہیں کہ اب ہم بھی اس قابل ہیں کہ سر اٹھا کے جی سکیں اور ہمارے بچوں کی ضروریات کو پورا کرسکیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور چیف سیکرٹری کاظم نیاز کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری محکمہ سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان خوشحال خان نے ہزارہ ڈویژن کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے کمشنر ہزارہ ظہیر اسلام سے تفصیلی ملاقات کی اور آنے والے سیزن میں صوبے میں سیاحت کے فروغ اورسیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی طور پر مختلف اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا، اس موقع پر چیف پلائننگ آفیسر آصف شہاب، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر کائٹ توصیف خالد، ڈائریکٹر کلچر شمع، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک، ڈائریکٹر، ڈائریکٹریٹ آف ٹورسٹ سروسز، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیص ثناء اللہ، ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر،ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان، ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ سیاحت خوشحال خان نے کہاکہ آنے والے سیزن میں ہزارہ ڈویژن داخل ہونے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس کیلئے فوری طور پر اقدامات کی ضرورت ہے۔