Friday November 29, 2024

پاکستان کے کم عمر ترین جوڑے نے ایسی ویڈیو جاری کر دی کہ ہر کوئی شادی کا سوچنے لگا، سوشل میڈیا پر نئی مقبولیت کی ریکارڈ بننا شروع

کراچی (نیوز ڈیسک) نوعمر جوڑا اسد اور نمرہ ایک مرتبہ پھر مقبول ہو گئے اس دفعہ مقبولیت انھیں ٹک ٹوک کی وجہ سے ملی، جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا، تفصیلات کے مطابق نوعمر جوڑے نے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز بنانی شروع کردی ہیں جس سے انکی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ اسد اور نمرہ دونوں نے اپنی شادی کو لے کر خبروں میں بہت زیادہ رہے، تاہم وہ ٹک ٹوک ویڈیوز بھی بناتے ہیں۔دراصل اسد خان مشہور ٹک ٹوکر زرپش خان کا بھائی ہے۔

https://youtu.be/bBlESfUXuOc

عمان میں مقیم پاکستانی نوجوان اسد پاکستانی لڑکی نمرہ سے شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی، دونوں کو جلدی شادی کرنے پر سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا تھا وہیں کچھ لوگوں کی طرف سے تنقید بھی کی جا رہی تھی۔کئی لوگوں کا یہ خیال ہے کہ لڑکے کو پہلے تعلیم مکمل کرنی چاہئیے تھی اس کے بعد نوکری حاصل کر کے شادی کرنی چاہئیے تھی۔

https://youtu.be/Wzcqp9TX2Bw

دولہے اسد کے والد کا کہنا تھا کہ تعلیم مکمل ہونے تک وہی ان دونوں کا خرچ اٹھائیں گے۔ جب کہ اسد کا ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جو بولنا ہے بولو مجھے جوچاہئیے تھا مل گیا۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک شادی شدہ جوڑے کی تصاویر سامنے آئی تھیں جو پورے میڈیا پر چھائی ہوئی تھیں، تصاویر وائرل ہونے کی وجہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی عمریں اور ان کی معصومیت ہے۔ دولہے کی بہن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جوڑے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے بھائی اسد نے والد صاحب کو ایک لڑکی کے بارے میں بتایا کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔ والد نے لڑکی کے گھر جا کر رشتہ مانگ لیا اور ایک سال بعد دونوں کی شادی ہو گئی۔ دولہے کی بہن کا مزید کہنا تھا کہ میرے بھائی اوربھابھی شادی کے بعد بہت خوش ہیں اور وہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھیں گے۔

https://youtu.be/URb2I7h3IlM

FOLLOW US