کون سی پاکستانی سیاسی جماعت صفحہ ہستی سے مٹنے والی ہے؟؟؟چونکا دینے والا دعویٰ کر دیا گیا

خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان سندھ کے دورے کرنے کا جی بھر کر شوق پورا کریں، سیاستدان اْسے مانتے ہیں جو عملی کام کرے ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائیگی۔میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان باتیں بڑی بڑی کرتے ہیںلیکن سندھ کے عوام عمران خان کو ووٹ نہیں دیں گے۔اْنہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں سربراہ بننے پر اختلافات ہیں ایسے میں ایم کیو ایم پاکستان جلد ٹوٹ جائیگی۔خورشید شاہ نے

مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب لوگوں کی پگڑی اتارنیکا کام بند کرے،کرپشن شکایات کی پہلے تحقیقات کرے اوربعد میں میڈیا کو نام بھیجے۔