لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل5 سب لیگز پر بازی لے گی۔فاتح ٹیم کو ملنے والی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020) کی انعامی رقم اس سال بڑھا کر پچھلے سال سے زیادہ رکھی گئی ہے، ایونٹ نے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کے دلوں میں
جوش و جذبہ بھر دیا ہے۔ پی ایس ایل 5 کے لیے انعامی رقم کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالرز رجھی گئی ہے۔ اس ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا،
فائنل کی فاتح ٹیم ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی حق دار ٹھہرے گی۔ ایونٹ کی رنراپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے، ایونٹ میں ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے طور پر 4500 امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، ایونٹ کے لیے مجموعی انعامی رقم دس لاکھ امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے۔ 80 ہزار ڈالر ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بلے باز، باؤلر اور اسپرٹ آف کرکٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں، بہترین رن آؤٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھی انعام کے حق دار ہوں گے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا باقاعدہ آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہو رہا ہے، پی ایس ایل 2020 کے دوران کُل 34 میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ 22 مارچ تک جاری رہے گا، افتتاحی میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ٹرافی برطانیہ کی ایک کمپنی اوٹ وِل سلور اسمٹس نے تیار کی ہے، جس کے اوپر نصب ایک چاند اور سہ جہتی ستارہ پاکستان کی نمایندگی کر رہے ہیں، 65 سینٹی میٹر لمبی اس ٹرافی کا کل وزن 8 کلوگرام ہے، چمچماتی ٹرافی کے اردگرد مخصوص رنگ بھی نمایاں ہیں۔