Saturday November 30, 2024

آپ نہیں جانتے چوہدری صاحب بہت غصے والے ہیں . نواز شریف کو چوہدری نثار نے مُلاقات کے لیے پیغام بھجوایا تو پھر کیا ہوا؟ مصدقہ ذرائع نے خبر بریک کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، چودھری نثار کے قریبی عزیز نے اسحاق ڈار سے رابطہ کیا ہے کہ چوہدری نثارکی میاں نوازشریف سے ملاقات کروائیں، اسحاق ڈار نے صاف انکارکرتے ہوئے کہا کہ میں میاں نوازشریف کی مرضی جانتا ہوں، اس لیے یہ کام نہیں کرسکتا۔نجی ٹی وی کے مطابق چودھری نثار کے قریبی عزیز نے اسحاق ڈار سے رابطہ کیا ہے کہ چوہدری نثار لندن میں ہیں ، آپ چوہدری نثار کو منا لیں اور میاں نوازشریف سے ملاقات کروائیں، اسحاق ڈار نے ملاقات کروانے سے صاف انکار کردیا،

اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ میں میاں نوازشریف کی مرضی جانتا ہوں، اس لیے یہ کام نہیں کرسکتا۔ذرئع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے قریبی عزیز نے اسحاق ڈار سے درخواست کی کہ میرا نام لیے بغیر آپ یہ کام کرسکتے ہیں۔میرے بارے میں چوہدری نثار کو نہیں بتانا، کہ یہ بات میں نے آپ سے کی ہے، کیونکہ چوہدری نثار بڑے غصے والے ہیں۔ اس پر اسحاق ڈار نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ اتنے قریبی عزیز بھی ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ میرا نام نہیں آنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے نوازشریف سے ملاقات میں یہ ساری بات بھی بتائی، جس پر میاں نواز شریف نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔شریف خاندان ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ بات کھل کرسامنے آگئی ہے کہ چوہدری نثار پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے کوشاں ہیں۔ جب چوہدری نثار اپوزیشن لیڈر تھے یا پھر وزیر تھے تو اس وقت بھی ناراض ہوجاتے تو یہی طریقہ اپناتے تھے، لیکن اب معاملات بہت خراب ہوچکے ہیں، اس لیے چوہدری نثار کی نوازشریف سے ملاقات کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سیئر صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار میاں شہباز شریف کی دعوت پر لندن گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ ان سے کچھ باتیں کرنا چاہتے تھے، اس لیے انہیں لندن بلایا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ شہباز شریف کے بہت قریبی ساتھی تھے اور انہوں نے صرف شہباز شریف سے ملاقات کی، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

FOLLOW US