Saturday November 30, 2024

فیصلہ ہو گیا،مارچ میں ملک گیر تحریک کے ذریعے عمران خان کو گھر بھیجنے کا اعلان

ِاسلام آباد : مسلم لیگ(ن )کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مارچ میں ایسی ملک گیر تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکر تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ مارچ میں ایسی ملک گیر تحریک شروع کریں گے کہ حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا۔ عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت اور سیاست کا جنازہ نکال دیا ، شہباز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں اور وہ ہی قائد حزب اختلاف رہیں گے ، ما رچ میں شہباز شریف کے آتے ساتھ ہی حکو مت کے خلا ف مہم شروع کر دیں گے ۔

بعدازاں راناثنا ء اللہ نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت کے حامی ہیں مگرمسلم لیگ ن اس کاحصہ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کا پیدا کیاگیا بوجھ نہیں اٹھایا جاسکتا۔ملکی اورقومی مفادمیں تمام قوتوں کوایک صفحہ پرہونا چاہئے۔ عمران خان کو آٹا،چینی بحران پر اپنی کوتاہی تسلیم کرنے کے بعد مستعفی ہوجاناچاہئے۔مڈٹرم الیکشن فوری طورپرضروری ہیں،اگرتاخیرہوئی تو اپوزیشن مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی۔

FOLLOW US