لاہور( نیوز ڈیسک) معروف خاتون صحافی ثنا بُچہ کو اس وقت تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا جب انہوں نے نعیم الحق کے جنازے پر بھی یہ اعتراض اُٹھا دیا کہ جنازے میں قیادت سامل کیوں نہیں ہوئی، کچھ لوگ ہی شریک کیوں ہوئے؟ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں معروف خاتون صحافی ثنا بُچہ کا کہنا تھا کہ ’ نعیم الحق کے جنازے میں تحریک انصاف کے لیڈران کی غیر موجودگی دیکھ کر بہت افسوس ہوا، جس شخص نے تحریک انصاف کے لیے اتنی قربانیاں دیں اس کے جنازے میں بہت کم لوگ تھے‘‘۔
ثنا بُچہ کا بیان دیکھ کر معروف سماجی رہنماء میر محمد علی خان بھی میدان میں آگئے اور خاتون صحافی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ، انکا کہنا تھا کہ ’’خاتون اللہ کا واسطہ جنازوں میں تو کیڑے نہ نکالیں۔ وہاں سب تھے یا نہ تھے۔ مگر آپ کو اُس وقت یہ یاد نہیں آیا ہو گا جب دو بیٹے اپنی ماں کو دفنانے نہیں آۓ تھے کیونکہ وہ لندن میں جائداد پر سانپ کی طرح پہرہ دے رہے تھے،کیوں اتنی نفرت ؟ کیوں ؟ اتنی کہ اب جنازوں کے شرکت پر تنقید‘‘۔