Saturday November 30, 2024

بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات

کوئٹہ(ویب ڈیسک) دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار، پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔ کوئٹہ پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کررہے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا شدید تھا، جس سے قریبی عمارتوں اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ سے زخمیوں کو لے گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے فی الحال کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔ دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید اور 19زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل 7 جنوری کو بھی کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

FOLLOW US