Tuesday November 25, 2025

ڈرامہ’عہد وفا‘ پر پابندی لگا دی جائے۔۔عدالت سے اہم خبر آگئی

لاہور : ڈرامہ” عہد وفا “ پر پابندی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ عہد وفا کے ناظرین کے لئے بُری خبر سامنے آئی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اشتراک سے بننے والے ڈرامہ ”عہد وفا“ پر پابندی لگانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈرامے میں میڈیا اور سیاستدانوں کی کردار کشی کی گئی۔

میڈیا اور سیاستدانوں کی کردار کشی سے بیرون ملک میں منفی تاثر پیدا ہو رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ ڈرامے کو نشریات روکتے ہوئے پابندی عائد کرے ۔ یاد رہے عہد وفا کی کہانی چار دوستوں پر مشتمل ہے جو مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں ، انہیں آرمی افسر، بیوروکریٹ ، صحافی اور سیاست دان کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ ڈرامہ سیریل’’ عہد وفا‘‘ کی قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر بحث کرتے نظر آتے ہیں۔ جن میں سے چند مناظر نے شائقین کو جذباتی کر دیا، ڈرامے کے چند مناظر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہے ، جن میں سے ایک احد رضا میر اور عثمان خالد بٹ کی دوبارہ دوستی اور شہریار کا اپنے والدین کو اسسٹنٹ کمشنر بننےکی خوش خبری دینا شامل ہے۔

تاہم اب عہد وفا پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ ڈرامے کی حالیہ قسط سے متعلق اداکار عثمان خالد بٹ نے کہاکہ ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘ نے ان کی پرانی یادیں تازہ کردیں۔ انہوں نے کہ اس ڈرامے کی21 وی قسط ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گی کیونکہ اس قسط نے ان کی زندگی اور پرانے دوستوں کی یادیں تازہ کردیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ اس قسط میں اداکار احد رضا میر کے ساتھ گلے ملنا اور ناراضگی دور کرنے والا سین کر رہے تھے تو وہ اصل میں رو پڑے تھے۔ اداکار اس ڈرامے میں ایک سیاست دان کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے شائقین میں کافی سراہا جارہا ہے۔