لاہور(ویب ڈیسک ) ماضی کی مشہور اداکارہ انجمن نے کہا کہ میڈم نورجہاں کے گائے گانوں پرمیری ڈانس پرفارمنس مداحوں کو آج بھی پسند ہے ۔موسیقار وجاہت عطرے اور ایم اشرف بتایا کرتے تھے کہ میڈم نورجہاں فلم میں کوئی بھی پنجابی گانا ریکارڈ کرانے سے پہلے پوچھتی تھیں کہ ’’اے گانا کِدے تے پکچرائز ہو ریا اے ‘‘، جب انہیں میرا بتایا جاتا تو وہ بہت خوش ہوا کرتی تھیں۔ میڈم نورجہاں نے مجھے ایک بار دعا دی تھی کہ ’’جا انجمن آج توں بعد میری دعا اے ، جدوں میرا گانا تیرے تے ہووے ،لوگ مینوں بھل جان تینوں یاد رکھن‘‘۔









