Tuesday November 25, 2025

بریکنگ نیوز : زرداری خاندان کے اندر پھوٹ . اچانک ایسا فیصلہ کر لیا گیا کہ جیالے بھی پریشان ہوگئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی اندرونی اختلافات کا شکار ہو گئی ۔ بلاول بھٹو کی نیب میں گرفتاری کا امکان آصفہ بھٹو بیرون ملک جانے کےلئے تیار واپسی صنم بھٹو کے ساتھ ہو گی پارٹی کو بچانے کے لئے بھٹو خاندان کو یکجا کرنے کا پلان تیار، آصفہ بھٹو کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ اس بارے تمام سیاسی قائدین کو اگاہ کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی گراف کم ہونے لگا ہے عوام اور سیاسی پارٹی نمائندے بھی زرادری پر لگے کرپشن داغ کی وجہ سے پریشان ہیں زرائع کے مطابق اس وجہ سے اندرونی اختلافات شدد اختیار کر گئے ہیں

اس حوالے سے زرادری کے قریبی ساتھیوں نے آصف علی زرادری کا مشورہ دیا ہے کہ اپ پارٹی سے علیحدہ ہو جائیں اور بھٹو خاندان کو ایک کریں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آصفہ بھٹو بیرون ملک مقیم صنم بھٹو کے پاس جا رہی ہیں اور ان کو ساتھ لے کر واپس ائیں گی تاکہ خاندانی اختلافات کو ختم کیا جائے صنم بھٹو خاندانی اختلافات ختم کرانے کے لئے پل کا کردار ادا کریں گی فاطمہ بھٹو ، جونئر ذوالفقار علی بھٹو و دیگر خاندانی لوگوں کو یکجا کرنے کی کوشش کی جائیگی اس حوالے سے بھٹو کے پرانے دوستوں کو بھی اکٹھا کیا جائیگا تاکہ پارٹی کو مضبوط کیا جائے۔ اس سے قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےسینئرصحافی وتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ سندھ میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میں نے ایک باخبر شخصیت سے پوچھا کہ سندھ میں فارورڈ بلاک بنانے کا کیا معاملہ ہے ؟ میرے ذہن میں آیا کہ ناصر شاہ ہوں گے، پیپلز پارٹی کے کون سے لوگ ہیں جو فارورڈ بلاک بنا سکتے ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ جی ڈی اے کی طرح کا کچھ بن جائے۔لیکن مجھے پتہ چلا کہ فارورڈ بلاک کے لیے آغا سراج درانی کا نام چل رہا ہے۔ آغا سراج درانی جو اسپیکر سندھ اسمبلی ہیں اور جن پر مقدمات ہیں، ہم حیران تھے کہ انہیں کیسے اسمبلی میں لایا جا رہا ہے اور کیسے ان کو سہولیات دی جا رہی ہیں۔ تو ہمیں پتہ چلا کہ آغا سراج درانی کو ہی پریشر میں لا کر ان سے فارورڈ بلاک بنوایا جائے گا۔