Tuesday November 25, 2025

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت بگڑگئی.وصیت نے مودی سرکار اور بھارتی فوج کی دوڑیں لگوا دیں

سرینگر (ویب ڈیسک) بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت بگڑ گئی۔۔۔ انکی وصیت نے بھارتی انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا۔ بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی بیماری اور وصیت کی خبروں نے مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔ بزرگ کشمیری حریت علی گیلانی کی بیماری کی اطلاعات اور وصیت کی خبروں نے بھارتی انتظامیہ کو چکرا دیا ہے ۔ وصیت میں سید علی گیلانی نے مزارِ شہداء قبرستان میں اپنی تدفین کی خواہش ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب حریت کانفرنس نے مظاہرین کے لیے احتجاجی پروگرام تشکیل دے دیا ہے.حریت کانفرنس کی جانب سے مظاہروں کے اعلان کے بعد بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔