Monday November 25, 2024

ریلیف کے نام پر تکلیف۔۔۔؟؟؟ وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے بعد راتو رات آئل اورگھی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے بعد گھی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے بعد گھی 5 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا تھا کہ ریلیف پیکج کے بعد گھی 175 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹوز کو سبسڈی کی مد میں 10 ارب روپے دیے جا رہے ہیں، سبسڈی گندم، چاول، چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے دی جا رہی ہے۔ انہوں نےبتایا کہ یوٹیلی اسٹورز کو 5 ارب روپے ماہانہ کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ 5 ماہ میں یوٹیلٹی اسٹورز کو 2 ارب روپے روزانہ کی سبسڈی دی جا رہی ہے،

اب چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو اور گھی کی قیمت 175 روپے فی کلو کر دی جائیگی۔انکا کہنا ہے کہ 20 کلو کا آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہو گا۔واضع رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری دے دی گئی تھی۔ وزیراعظم نے اے سی سی کے چینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کردیا تھا۔ اس کے علاوہ کابینہ نے چینی کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ دالوں پرامپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا تھا۔ اجلاس میں 50 ہزار نوجواں کو یوتھ اسٹورز کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی گئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کرنے کی مخالفت کردی تھی۔ اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان ہونے نہیں دونگا، ملک بھر میں دالوں کی قیمت کم کردی جائیگی، عوام پر مہنگائی کا پہلے ہی بہت بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ اس حوالے سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹوز کو سبسڈی کی مد میں 10 ارب روپے دیے جا رہے ہیں۔

FOLLOW US