Monday November 25, 2024

نو جوان نے 3بچوں کی بیوہ ماںسے شادی کرکے مثال قائم کردی

لاہور(نیوز ڈیسک ) ہمارے معاشرے میں عام طور پر بیوہ خاتون کا دوبارہ شادی کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے اور اگر کوئی بیوہ خاتون دوبارہ شادی کربھی لے تو اسے معاشرے کی بہت سے سختیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ایس میں لاہور کے قریب موجود ایک گائوں کے 27سالہ نوجوان نے 3بچوں کی بیوہ ماں سے شادی کرکے معاشرے کیلئے عظیم مثال قائم کردی ہے۔27سالہ نوجوان کاشف کا کہنا ہے کہ یہ شادی میرے والدین کی مرضی سے ہوئی جب انہوں نے مجھے اپنا فیصلہ بتایا تو میں نے ان کی رضامندی میں اپنی ہاں شامل کردی۔نوجوان کا کہنا تھا کہ میرا مقصد نوجوانوں کو آگاہ کرنا تھا کہ بیوہ عورت کے بھی کچھ جذبات ہوتے ہیں، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیئے کیونکہ وہ خود اپنے شوہر کو نہیں مارتی۔

ہمیں نکاح کو عام کرناچاہیئے۔نوجوانوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کاشف کا کہنا تھا کہ جس بھی گھر میں بیوہ ہو، ہمیں اس سے شادی کرنی چاہیئے۔کاشف نے بتایا کہ اس کی دلہن پہلے اس کے ماموں کی بیوی تھیں ،لیکن جب اس کے ماموں فوت ہوئے تو گھر والوں نےاس کی شادی کردی۔کاشف نے جس خاتون سے شادی کی ہے اس کے تین بچے ہیں۔بچوں کی عمریں 7 سال، 4 سال اور ڈیڑھ سال کے قریب ہے۔ کاشف کا تعلق لاہور کے قریب ایک گاؤں سے ہے جہاں اس نے 3 بچوں کی بیوہ ماں سے شادی کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے اور نوجوانوں کو پیغام دیا ہے کہ بیوہ عورت کے بھی کچھ احساسات ہوتے ہیں، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیئے اور نکاح کو عام کرنا چاہیئے۔

FOLLOW US