Monday November 25, 2024

سبحان اللہ !!!محمدﷺ کے نواسو ں کے شہر میں پہلی دفعہ نور کی برسات ۔۔۔ دیکھنے والےآنکھیں جھپکنا بھول گئے

بغداد (ویب ڈیسک) منگل کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں برفباری کے باعث شہری حیران رہ گئے، اس صدی میں بغداد میں دوسری بار برفباری ہوئی ہے جس کے باعث شہری سڑکوں پر تصویریں لیتے اور سنو بال فائٹ کرتے نظر آئے۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس صدی کے دوران آخری بار بغداد میں برفباری 2008 میں دیکھی گئی تھی لیکن یہ تھوڑی ہی دیر میں ختم ہوگئی تھی۔ عراقی دارالحکومت کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار برفباری دیکھی ہے۔عراقی محکمہ موسمیات کے میڈیا ہیڈ عامر الجبیری کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ بدھ کے روز تک جاری رہ سکتا ہے

جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، سردی کی حالیہ لہر یورپ سے آئی ہے۔بغداد کے جنوب کی طرف کربلا میں بھی برفباری دیکھی گئی ہے، یہاں حضرت عباسؓ اور حضرت حسینؓ کے مزارات واقع ہیں۔عراق کے شمالی علاقہ جات جن میں موصل بھی شامل ہے، میں برفباری ہوتی ہے لیکن مرکزی اور جنوبی عراق کے باسی سردی سے زیادہ گرمی سے آشنا ہیں، بغداد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے لیکن منگل کو ہونے والی برفباری نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

FOLLOW US