Saturday January 18, 2025

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک ہو گئے ، عمران خان کیلئے بری خبر آگئی

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد متحدہ اپوزیشن نے بھی جوڑ توڑ کے مرحلے میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی ، پیپلزپارٹی وفدمیں یوسف رضاگیلانی،خورشیدشاہ،قمرالزمان کائرہ جبکہ ن لیگ کی جانب سے

 

ایازصادق،مشاہد حسین سید،خواجہ سعدرفیق،خواجہ آصف اورراناتنویراورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی شریک ہیں ،ملاقات میں مرکزاورپنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں 116 سیٹیں حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کے لئے نمبر گیم پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

FOLLOW US