Sunday May 19, 2024

گرجا گھر پر آسمانی بجلی گر گئی،،، درجنوں افراد ہلاک ، سینکڑوں کی حالت تشویشناک ،تعداد بڑھنے کا خدشہ

کیگالی (مانیٹرنگ ڈیسک) گرجا گھر پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہو گئے ۔ یہ واقعہ افریقی ملک روانڈا میں پیش آیا ۔ ایڈونٹسٹ چرچ پر عین اس وقت آسمانی بجلی آن گری جبکہ لوگ عبادت میں مشغول تھے۔ واقعے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک جبکہ 140کے قریب زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل بھی روانڈا میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ

پیش آچکا ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابقزخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے جن میں سے بیشتر طبی امداد حاصل کرکے گھر وں کو چلے گئے ہیں جبکہ دو زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔

FOLLOW US