Sunday May 19, 2024

عالم اسلام خون میں لت پت ہے سعودی عرب چپکے چپکے اسرائیل کے ساتھ مل کر کون ساکام کررہا ہے؟؟کس عرب ملک کی نگرانی میں؟؟بس یہی ہونا رہ گیا تھا

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی اتھارٹی کے ایک ذمہ دار اہلکار نے بتایا ہے کہ مصر کی زیر نگرانی اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے براہ راست مذاکرات کیے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد دو طرفہ تعلقات کے قیام کی راہ ہموار کرنا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق

فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں قاہرہ کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مصری حکام کی موجودگی میں سعودی اور اسرائیلی حکام کی بات چیت ہوئی۔فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ قاہرہ میں مصر، اسرائیل اور سعودی عرب کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والے سہ فریقی اجلاس کا ایجنڈا دو نکات پر مشتمل تھا۔ایجنڈے کا پہلا حصہ سیاسی امور کے حوالے سے تھا جس میں امریکا کے مجوزہ امن منصوبے’صدی کی ڈیل’ پر بات چیت کی گئی۔ اس منصوبے کے خطے کی سیاست پر مرتب ہونے والے اثرات اور قضیہ فلسطین کے حوالے سے خطرناک ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد کے پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ایجنڈے میں شامل دوسرا نکتہ تینوں ممالک کے اقتصادی مفادات کے گرد تھا۔ اس میں بحر الاحمر کے علاقے میں مستقبل میں اسرائیل اور سعودی عرب کے اشتراک سے شروع کیے جانے والے مجوزہ منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ذرائع نے مزید کہا کہ الریاض نے اسرائیل کے ساتھ اقتصادی شعبے اور سیاسی تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کردیا ہے۔ ماضی کی طویل عرصے سے جاری تلخیوں کو فراموش کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے اور سعودی عرب اب خطے میں اسرائیلی کو دشمن ملک تصور نہیں کرتا۔

FOLLOW US