Tuesday September 17, 2024

سابق وزیر خزانہ کے بیٹے کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ،

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما پی چدم برم کے بیٹے کرتی چدم برم کو سنٹرل بیورو ایجنسی (سی بی آئی)نے چنئی ایئرپورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکرلیاہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق کرتی چدم برم کو گزشتہ روز( بدھ کو) صبح ایئر پورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ لندن کی فلائٹ سے اترے ہی

تھے ۔سی بی آئی اہلکار وں نے کرتی چدم برم سے پہلے ایئر پورٹ کے اندر ہی پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں مزید تفتیش کیلئے دارالحکومت دلی لے گئے۔انفور سمنٹ ڈائیریکٹور یٹ نے گزشتہ سال مئی میں کرتی چدم برم کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا ۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 300کروڑ روپے کا غیر قانونی ٹھیکہ 10 لاکھ روپے کی رشوت لے کر دیا تھا۔ یہ ٹھیکہ اس وقت دیا گیا تھا جب کانگریسیرہنما چدم برم بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ تھے۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ چدم برم کے صاحبزادے کرتی چدم برم کانگریس کے رکن اور کاروباری شخصیت ہیں ۔ کانگریس جماعت ان کی گرفتاری کوسیاسی انتقام قراردے رہی ہے کیو نکہ گرفتاری کا عمل پارلیمنٹ کی د وبارہ بحالی اور حزب اختلاف کی جانب سے گورنمنٹ کے بڑے پیمانے پر پی این بی لون کے دھوکہ دہی سکینڈل کو ابھارنے سے چند لمحے پہلے عمل میں لایا گیاہے

FOLLOW US