Saturday July 27, 2024

پاکستان اور بھارت فوراً سے پہلے یہ کام کریں۔۔۔سرحد پر بڑھتی کشیدگی پر امریکہ بھی حرکت میں آگیا،، ایسی بات کہہ دی کہ دونوں ملکوں کے کروڑوں عوام خوش ہو جائیں گے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے ایک بار پھر زوردیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کی میز پر آئیں۔واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ہیدر نورٹ نے پاک بھارت کشیدگی میں امریکی کردار کے سوال پر کہا کہ امریکا چاہتا ہے دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کیلئے مذاکرات کا آغاز کریں۔ہیدر نورٹ کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے۔ افغان طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش پر ان کا کہنا تھا طالبان

مذاکرات کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں تاہم افغان حکومت جب چاہے بات چیت شروع کر سکتی ہے۔

FOLLOW US