Tuesday September 17, 2024

بھارت خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا،کئی درجن ہلاکتیں

ے پور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کا ایک شہر خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا جس کے ڈیڑھ درجن افراد کی ہلاکتوں کی خبر آگئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے ایک قصبے بیوار میں شادی کی تقریب کی میزبانی کرنے والا ایک ہوٹل خوفناک دھماکے سے لرزاٹھا۔

دھماکے کی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا بتائی جا رہی ہے ۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ہوٹل کی عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ اور 18افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعا ت ہیں جنھیں طبی امداد کےلئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ریاستی وزیراعلیٰ وشندراراجے زخمیوں کی عیادت کےلئے ہسپتالوں میں جا پہنچے۔انھوںنے ہلاک شدگان کے لواحقین کےلئے دو لاکھ روپے فی کس کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

FOLLOW US