Saturday July 27, 2024

فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ، سوار تمام افراد ہلاک

میکسیکو سٹی :براعظم امریکہ کے ملک میکسیکو میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 13 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ گزشتہ شب آنے والے 7.2 شدت کے زلزلے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے لینڈنگ کررہا تھا۔خیال رہے کہ میکسیکو کے جنوبی اور وسطی علاقے ایک طاقتور زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے تھے جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.2 تھی اور اس کا مرکز ریاست اوہاکا کے شمال مشرقی علاقے

پینوٹیپا سے 53 کلومیٹر دور 24 کلومیٹر زیر زمین تھا۔اسی دوران زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے جانے والا ایک فوجی ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

FOLLOW US