Saturday November 9, 2024

ایک ساتھ تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دینے کا فیصلہ

بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا جس کے لیے بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کریں گے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ایک ساتھ تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دینے کا فیصلہ پاکستان میں بھی ایک ساتھ تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ بیک وقت تین طلاقوں کو

قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا جس کے لیے بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے بعد پاکستان میں بھی ایک ساتھ تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ اس سلسلے میں سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جو جلد ہی پارلیمان میں پیش کر دی جائیں گی ہم اس پر بل تیار کر رہے ہیں جو وزارت قانون کو بھیجا جائے گا اور وہ اس پر سزا تجویز کرے گی جس کے بعد بیک وقت تین طلاقوں کی ممانعت کی جائے گی اور یہ قابلِ سزا جرم ہو گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بیک وقت تین طلاقیں دینے کی صورت میں طلاق تو ہو جائے گی تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ عدالت میں قاضی کرے گا۔

FOLLOW US