Friday July 26, 2024

امریکا کے ڈرونز اور جنگی لڑاکا طیارے پاکستان کے پڑوسی ملک میں جمع ہوناشروع ہو گئے۔۔انتہائی تشویشناک خبر آگئی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق اور شام میں جنگ خاتمے کے بعد امریکانے پوری توجہ افغانستان پر مرکوز کرلی اور مزید فضائی جنگی ساز و سامان سمیت جاسوسی کے لئے مزید ڈرونز اور لڑاکا طیارے افغانستان پہنچا دئیے ۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی فضائیہ کے میجر جنرل جیمز ہیکر نے کابل سے ویڈیو ٹیلی کانفرنس کے دوران کہا کہ عراق اور شام میں کامیابی کے بعد سینٹ کام نے باضابطہ طور پر افغانستان کو اپنی کوششوں کا مرکز قرار دے دیا ہے اور فضائی جنگی اثاثے وہاں منتقل کرنا شروع کر دیئے ہیں۔جنرل ہیکر نے بتایا کہ اب اتحادی فوج کے پاس گزشتہ

سال کے مقابلے میں جاسوسی کے لئے ایم کیو نائن ڈرونز کی تعداد 50 فیصد زیادہ ہوچکی ہے، جبکہ اے ٹن اور دیگر لڑاکا طیاروں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے جس سے فوج کی طالبان کے ٹھکانوں کی نگرانی اور ان پر حملوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حملوں کے ذریعے طالبان پر دباو بڑھایا جائے گا تاکہ انہیں مذاکرات کی میز پر لایا جاسکے

FOLLOW US