Saturday July 27, 2024

ٹرمپ کے دورہ پینٹاگون پر ملٹری پیریڈ کا حکم،سینیٹرجان کینڈی کی تنقید

ٹرمپ کا ملٹری پریڈ کرانا اچھا تاثر نہیں، چیختے وہ ہیں جن کو کوئی خطرہ لاحق ہو،بیان واشنگٹن سینیٹر جان کینیڈی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پینٹاگون دورے پر ملٹری پریڈ کرانے کے فیصلے سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جائے گا ، امریکا دنیا میں طاقتور ملک ہے اس کو اپنی جوہری صلاحیت دکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے

مطابق ایک بیان میں جان کینیڈی کا کہنا تھا کہ جب اپنے آپ پر بھروسہ ہے تو خاموش رہنا چاہیے چیختے وہ ہیں جن کو کوئی خطرہ لاحق ہو۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینئر آفیسر ز کو پیغام دیا تھا کہ پینٹاگون دورے پر پریڈ کا اہتمام کیا جائے اور وہ چاہتے ہیں کہ پریڈ ایسی ہونی چاہیے جیسے فرانس کے دورے پر ان کا استقبال کیا گیا تھا، اس کی وائٹ ہائوس نے بھی تصدیق کردی ہے۔

FOLLOW US