دنیا کا مصروف ترین ایئرپورٹ کون سا ہے؟ تازہ ترین رینکنگ جاری،اہم اسلامی ملک نے بڑا اعزا ز اپنے نام کرلیا

   
   

دبئی (آئی این پی)دبئی ایئرپورٹ کو مسلسل چوتھے سال بھی دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار دیدیا گیا ۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘وام’ کے مطابق 2017 میں بھی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں کی تعداد کےاعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ رہا۔رپورٹ کے مطابق 2016 کے مقابلے میں گزشتہ

سال دبئی کے ہوائی اڈے پر بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں 46 لاکھ کا اضافہ ہوا۔اس تعداد میں اضافہ امریکہ کی جانب سے مشرقِ وسطی سے براہِ راست امریکہ آنے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ لانے کی پابندی کے باوجود ہوا جس سے ‘ایمیریٹس’ ایئر لائن بھی متاثر ہوئی تھی۔دبئی کا ہوائی اڈہ ‘ایمیریٹس’ ایئرلائن کا مرکز ہے جس کا شمار دنیا کی چند بڑی اور لگژری ایئرلائنز میں ہوتا ہے۔اس پابندی کے چند ماہ بعد ہی گزشتہ سال جولائی میں ایمیریٹس نے اعلان کیا تھا کہ اضافی حفاظتی انتظامات کے بعد امریکی حکام نے دبئی سے امریکہ آنے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ لانے پر پابندی اٹھالی ہے۔دبئی ایئرپورٹ نے 2014 میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز چھینا تھا جس کے بعد سے دبئی نے اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہے۔دبئی مشرقِ وسطی کے ان کئی ہوائی اڈوں میں شامل ہے جو بین الاقوامی فضائی راستوں پر موجودگی اور اپنی سہولتوں کے باعث مسلسل فروغ پذیر ہیں اور دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے لگے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9درخواستوں پر کل فیصلہ سنایاجائے گا
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
شیخ رشید، فرح حبیب، عثمان ڈار کے مسنگ پرسن ہونے پر خاموشی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
محمد بن سلمان نے بچے کی خواہش پر اپنی مہنگی مرسڈیز تحفے میں دیدی
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
نواز شریف کے استقبال میں زیادہ بندے لانے والوں کیلئے دو ’ہونڈا 125‘ کا اعلان
ماہرہ خان کی آج شادی؟ خبریں گردش کرنے لگیں
پاکستانی روپے نے بہترین کارکردگی میں دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
پیٹرول کی قیمت میں ناکافی کمی، نگران حکومت نےغریب عوام کی بجائے اصل میں کس کو نوازا؟


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا چھین لیا گیا
نیپالی بیٹر نے ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو تاقیامت ٹوٹ نہیں سکتا
نیپال نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy