متحدہ عرب امارات میں ورک ویزے کے حصول کے لئے نئے قانون کا اطلاق آج سے نافذ ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں ورک ویزہ حاصل کرنے والے خوائشمند افراد کو اپنے ملک کی پولیس سے کیریکٹر سرٹیفکیٹ لینا ہو گا ۔ اور ورک ویزہ لینے والے افراد کو اماراتی سفارت خانے اس کی تصدیق بھی کرانی ہو گی جبکہ کیریکٹر سرٹیفکیٹ کا اطلاق سرٹیفکیٹ
لینے والے شخص کے اہلخانہ پر نہیں ہو گا ۔ اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ سیاحوں اور طالبعلموں پر کیریکٹر سرٹیفکیٹ کا اطلاق نہیں ہو گا اور اس نئے قانون کا مقصد ملک میں جرائم پیشہ افراد کے داخلے کو روکنا ہے ۔