لاہور ڈیجیٹل کرنسی کے قوائد مزید سخت کیے جانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے قوائد سخت کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ 24 گھنٹے میں ڈیجیٹل کرنسی کی قدر 9 ہزار ڈالرز کی سطح سے بھی نیچی چلی گئی ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں
مزید کمی کے باعث 24 گھنٹے کے دوران سرمایہ کاروں کے 112 ارب ڈالرز ڈوب گئے ہیں۔ بٹ کوائن کی قدر میں کمی چین، جاپان اور جنوبی کوریا میں قوائد سخت کیے جانے کے اعلانات کے باعث واقع ہوئی۔ دوسری جانب مسلسل ہیکرز کے حملوں کے باعث بھی بٹ کوائن کے قوائد مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔