Wednesday December 4, 2024

افغان صدر نے پاکستان کو طالبان اور دہشتگردی کا مرکز قرار دیدیا

کابل فغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے پاکستان کو طالبان اور دہشتگردی کا مرکز قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پڑوسی ملک عسکریت پسند گروپو ں کے خلاف موثر کاروائی کرے ، ہم نے پاکستانی حکام کو عسکریت پسندوںکی مکمل فہرست فراہم کردی ہے اور اب کاروائی کا انتظار کررہے ہیں،بات چیت اور عمل صرف کاغذی الفاظ ہیں،حالیہ دہشتگرد حملوں میں

پاکستان ملوث ہے ۔۔جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہاکہ افغانستان نے پاکستانی حکام کو عسکریت پسندوںکی مکمل فہرست فراہم کردی ہے اور ہم کاروائی کا انتظار کررہے ہیں۔ بات چیت اور عمل صرف کاغذی الفاظ ہیں۔افغانستان کے عوام کا مطالبہ کاروائی اور واضح کاروائی ہے ۔اشرف غنی نے ملک میں ہونے والے حالیہ بڑے پیمانے پر مہلک حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان طالبان کا ٹھکانہ ہے ۔طالبان اور دہشتگردی کا مرکز پاکستان میں ہے ۔پڑوسی ملک کے حکام عسکریت پسندوں سے چھٹکارے کیلئے اپنے علاقے میں کچھ موثر کاروائی کریں۔افغان صدر نے طالبان کے ان حلقوں پر جو حکومت کے ساتھ امن مذاکرات چاہتے ہیں پر زور دیا کہ وہ خود کو ان لوگوں سے الگ کریں جو صرف لڑائی چاہتے ہیں۔

FOLLOW US