Thursday April 25, 2024

فٹبال میچ سے پہلے اسلام پر بیان سُنا ۔۔ قطر فٹبال ورلڈ کپ کے لیے آئے 4 نوجوانوں نے کیسے اسلام قبول کر لیا؟

فٹبال ورلڈ کپ کا بخار جہاں سر چڑھ کر بول رہا ہے، وہیں سوشل میڈیا پر قطر میں ہونے والے دنیا کے سب سے مہنگے ترین ایونٹ سے متعلق دلچسپ لمحات اور چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔سوشل میڈیا پر قطر میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں مشہور اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج پر موجود ہیں اور اُن کےساتھ چند نوجوان بھی موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کلمہ طیبہ پڑھ رہے ہیں،

ڈاکٹر ذاکر نائیک ان نوجوانوں کو کلمہ پڑھا رہے ہیں۔دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 4 نوجوانوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر اسٹیج پر ہی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے واضح رہے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو قطر کی حکومت کی جانب سے خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

FOLLOW US