Saturday May 4, 2024

“دھونس جمانے والوں کا سر دیوار چین پر مار کر پاش پاش کردیں گے” چینی صدر نے دنیا کو سخت پیغام دے دیا

بیجنگ:چینی صدر شی جن پنگ نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ چین پر دھونس اور تسلط جمانے والوں کا سر دیوارِ چین میں مار کر پاش پاش کردیا جائے گا۔ کمیونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی خود مختاری کو عزیز رکھتے ہیں اور کسی کو بھی چین پر دھونس اور تسلط جمانے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کا سر دیوارِ چین میں مار کر پاش پاش کردیں گے۔ انہوں نے سوشلزم کو چین کی بقا کی ضمانت قرار دیا اور کہا کہ اس وقت چین خود مختاری، سیکیورٹی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے قابل اعتماد اور زبردست صلاحیتوں سے آراستہ ہے تاہم ملکی دفاع اور مسلح افواج کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لئے بری خبر ، ٹول ٹیکس میں اضافہ ، گڈزٹرانسپورٹر کا شدید احتجاج

زندہ رہا تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہوں گا۔۔۔صوبے کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کوڈھونڈیں ہم قربانی دینے کو تیار ہیں

FOLLOW US