Thursday April 25, 2024

اسرائیلی حملوں کے جواب میں حماس کا جوابی حملہ

تل ابیب:اسرائیل کے فضائی حملوں کے جواب میں حماس کی جانب سے اسرائیل پر میزائل فائرکیے گئے ہیں جس میں دو اسرائیلی خواتین ہلاک جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گذشتہ رات سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں،شہید فلسطینیوں میں دس بچے بھی شامل ہیں۔حماس کی جانب سے کئیے گئے راکٹ حملوں میں ایک بس اور پلازے کو نشانہ بنایا گیا۔میزائل حملوں کے دوران اسرائیل کا میزائل حملے روکنے والا آئرن ڈوم سسٹم بھی ناکام ہوگیا۔

FOLLOW US