بل گیٹس نےعالمی وبا کے خاتمے کے بعد کی زندگی کے حوالے سے دلچسپ پیشگوئیاں کر دیں

       

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) بل گیٹس نےعالمی وبا کے خاتمے کے بعد کی زندگی کے حوالے سے دلچسپ پیشگوئیاں کر دیں، مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ دفتری امور اور سفر میں آنے والی تبدیلیاں وبا کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہیں گی۔بل گیٹس نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے کورونا وائرس کی وبا
کے خاتمے کے بعد کی زندگی کے حوالے سے دلچسپ پیشگوئیاں کی ہیں۔انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میری پیشگوئی ہے کہ50 فیصد کاروباری سفر اور دفاتر کے 30 فیصد سے زیادہ دن ختم ہوجائیں گے، بڑی تبدیلیوں میں سے ایک یہ ہوگی کہ کسی طرح کمپنیاں کام سے متعلق سفر کا انتظام کرتی ہیں۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ رواں برس کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں دفتری امور اور سفر میں آنے والی تبدیلیاں وبا کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہیں گی۔بل گیٹس کے مطابق کاروبار کے سلسلے میں سفر کم ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ دوسری جگہ جا کر کاروباری امور طے کئے جانے کا سنہری اصول کورونا وبا کے بعد نہیں رہے گا اور بیشتر کمپنیاں اس طرح کے کاروباری دوروں سے گریز کریں گی۔مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ آن لائن ملاقاتوں کا ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ ہم نئے لوگوں سے نہیں مل سکیں گے، اسی وجہ سے وہ اس سال نئے دوست نہیں بناسکیں کیونکہ انہیں لوگوں سے ملنے کا موقع ہی نہیں ملا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج اور بھارتی فوج کی شدید جھڑپ
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2 خواتین سمیت 3 زخمی ، ایک شہری شہید
تشویش ناک خبر، کوئٹہ میں دھماکہ، کئی پولیس اہلکار نشانہ بن گئے
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ۔۔پاک فوج کا منہ توڑ جواب،فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنادیا
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز: دشمنوں کا کاری وار ۔ پاک فوج کے 15 جوان شہید ، پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا

سپورٹس
لنکا پریمئیر لیگ , شاہد آفریدی چھاگئے، چھکوں چوکوں کی بارش، 23 گیندوں پر اتنے رنز بنادیے کہ یقین نہ آئے
نیوزی لینڈ، ناخوش کرکٹرز نے قرنطینہ کو جیل کی قید سے تشبیہ دے ڈالی ، 6مثبت ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو باکس میں کھانا دیا جانے لگا
دنیا کے سپر سٹار فٹ بالر میرا ڈونا کی لاش کو3دن تک کہاں رکھاجائے گا،لیجنڈ فٹبالرکے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبرآگئی
پاکستان ٹیم کا دورئہ نیوزی لینڈ خطرے میں پڑ گیا اب اگر کسی کھلاڑی یا آفیشل نے کوویڈ پالیسی کی خلاف ورزی کی تو پوری ٹیم کو وطن واپس بھیج دیا جائیگا:نیوزی لینڈ حکومت
پاکستانی ٹیم کے 6کھلاڑیوںکاکوروناٹیسٹ مثبت آتےہی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کیافیصلہ کردیا؟
ارجنٹینا کے عظیم سابق فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy