متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد مزید 6 عرب ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ، امریکی صدر کا اعلان

       

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے مزید کئی ممالک تیار ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ان ممالک سے بات چیت جاری ہے، ان ممالک کی تعداد پانچ یا چھ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک تنازعات کی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی بہت مفید گفتگو ہوئی ہے، کچھ دنوں میں بہت اچھی باتیں سامنے آئیں گی۔

خیال رہے کہ امریکی ثالثی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے قیام کے لیے امن معاہدہ کیا تھا جس پر دستخط کی تقریب آج وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔ معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، اس سے پہلے مصر 1979 اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پاپیو نے امن معا ہدے سے قبل ہی ان ممالک کا دورہ کیا تھا اور بعد ازاں اس بات کا عندیہ بھی دیا تھا کہ کم وبیش دس ممالک نے ان کے معاہدے کی حمایت کی ہے ،جن میں سرفہرست سعودی عرب اوربحرین ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پاک افغان بارڈر پر سرحد پارسے حملہ پاک فوج کا جوان شہید
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ 11 سالہ بچی شہید۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس۔ آرمی چیف نے جنگی تیاریوں کو بڑھانے کی ہدایت کر دی
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپ
وزیرستان میں میں بم دھماکہ، پاک فوج کے اعلیٰ افسر سمیت 3 اہلکار شہید، متعدد زخمی ہوگئے

سپورٹس
زمبابوے کیخلاف ایک روزہ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم نئے کپتان کیساتھ میدان میں اترے گی
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کے اچانک انتقال پر پاکستانی افسردہ ہو گئے
شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کُن باؤلنگ 4 گیندوں پر 4 شکارکرلئے،مین آف دی میچ قرار
میں عمران خان کیساتھ ہوں“ شاہد آفریدی نے کس بات پر وزیراعظم کی حمایت کر دی؟جانیے
وزیراعظم سے ملاقات کرنا مصباح الحق کو مہنگا پڑ گیا ، پی سی بی کی جانب سےشوکاز نوٹس جاری
آئی پی ایل کی نشریات پاکستان اور چین میں ٹیلی کاسٹ نہیں ہوں گی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy