Sunday May 5, 2024

آج چاند خانہ کعبہ کے عین اُوپر ہوگا دُنیا بھر کے مسلمان آج قبلہ کی درست سمت معلوم کرسکتے ہیں

جدہ (ویب ڈیسک) دُنیا بھر کے مسلمان قبلہ رُو ہو کر نماز پڑھتے ہیں۔ تاہم خانہ کعبہ کی سمت کا درست زاویہ بہت سارے مسلمانوں کو معلوم نہیں ہو پاتا۔ اب پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک بار پھر اچھا موقع میسر آ گیا ہے کہ وہ قبلہ کی درست سمت کا تعین کر سکیں۔ جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ کے مطابق پیر 14 ستمبر کو سورج طلوع ہونے کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔

یہ رواں سال (2020ء میں) چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا چوتھا موقع ہو گا۔ العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر ماجد نے مزید بتایا کہ پیر کی صبح 09:33:54 پر چاند مکہ مکرمہ کے افق پر 895840 ڈگری کی اونچائی پر ہو گا۔اس موقع پر چاند 13.7% روشن ہو گا اور سورج سے اس کا فاصلہ 373958 کلو میٹر ہو گا۔انجینئر ماجد کے مطابق اس موقع پر عملی طور پر آسان طریقے سے قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ دُور دراز رہنے والے افراد اپنے مقامات پر رہتے ہوئے چاند کو دیکھ کر بیت اللہ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں 14 ستمبر پیر کے روز طلوع آفتاب سے چند گھنٹے قبل مہینے کے اواخر کا چاند زہرہ سیارے کے ساتھ جوڑی کی حالت میں ہو گا۔ اس شان دار منظر کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔جدہ کی فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے سربراہ کے مطابق چاند اور زہرہ آسمان میں سورج کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے روشن ترین اجسام ہیں۔ لہذا انہیں صبح کی روشنی کے آغاز کے ساتھ ہی ایک خوب صورت منظر میں دیکھا جا سکے گا۔

FOLLOW US