Wednesday April 24, 2024

دنیا بھر کے سیاحوں کی جنت کہلانے والے یورپی ملک اٹلی نے امریکی سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا

روم (ویب ڈیسک) اٹلی نے کورونا کی وجہ سے بند سرحدیں کھولنے کے بعد 11 امریکی سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، امریکی سیاح یکم جولائی کو نجی طیارے سے اٹلی پہنچے تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی کا یہ اقدام اس فیصلے کا نتیجہ ہے جس میں یورپی یونین نے یکم جولائی کو کچھ ملکوں کے شہریوں کو یورپی ملکوں میں داخلے کی اجازت دی تھی، اس فہرست میں امریکا شامل نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق روکے گئے 11 سیاحوں میں سے 5 امریکی شہری ہیں جنھیں بعد میں بھی اٹلی میں داخلے کی اجازت نہیں ملی جبکہ دیگر 6 سیاحوں کو اٹلی کے دیگر علاقوں میں جانے سے قبل دو ہفتے کیلئے قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

FOLLOW US