ٹرمپ نے مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کردیا


واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز مساجد، گرجہ گھروں اور کلیساؤں سمیت تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کا حکم دیدیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کچھ گورنروں نے شراب خانوں اور حمل ضائع کرنے کے سینٹرز کو ضروری سروسز قرار دے کر انہیں کھول دیا لیکن میں مساجد، گرجہ گھروں اور کلیساؤں کو ضروری سروسز قرار دیتے ہوئے انہیں کھولنے کا اعلان کررہا ہوں۔ ٹرمپ نے کہا کہ تمام گورنرز کو تاقید کرتا ہوں

کہ وہ عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دیدیں ورنہ میں خود ان کے اختیار کے اوپر اپنا اتحقاق استعمال کرتے ہوئے ی حکم دے دوں گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر کسی گورنر کو کوئی اعتراض ہو تو وہ مجھے فون کرسکتے ہیں لیکن وہ اپنے فون کے ذریعے کامیاب نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید830 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا سے ہونے والی مسلسل ہلاکتوں کے بعد امریکہ میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 97 ہزار سے تجاوز کر گئی۔امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ کچھ روز کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں مہلک وائرس سے ہونے والی یومیہ ہلاکتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، امریکہ نے کورونا کے باعث ہلاکت خیز دن دیکھے ہیں جس میں یومیہ اموات کی تعداد 3 ہزار تک چلی گئی تھی، تاہم اب امریکہ میں کورونا کے باعث ہلاکتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ہونے والی یومیہ ہلاکتیں کسی بھی دوسرے ملک میں ہونے والی یومیہ ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اور تیزی سے اضافے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 16 لاکھ 34ہزار 790 ہو گئی ہے جو کہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy