امارات میں جدید لیزر ٹیکنالوجی چند سیکنڈز میں کوروناٹیسٹ کے درست نتائج کیلئے کامیاب ثابت،ریپڈ کورونا لیزر ٹیسٹ 100 درہم میں ہوگا


ابوظبی: امارات میں ایسا لیزر ٹیکنالوجی ٹیسٹ تیار کیا گیا ہے جس کی مدد سے کورونا کے مریضوں کی فوری طور پر تشخیص ہو سکے گی اور اس کا نتیجہ بھی ٹھیک آتا ہے۔ پہلے والے ٹیسٹوں میں صرف 30 فیصد کے نتائج ٹھیک آ رہے تھے، تاہم اب اس لیزر ٹیکنالوجی کی بدولت کورونا مریضوں کی صحیح تشخیص ہو سکے گی۔گلف نیوز کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو تیار کرنے والے کوانٹ لیز امیجنگ لیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابھی یہ ٹیکنالوجی مارکیٹ میں فروخت کے لیے نہیں لائی گئی، تاہم جلد ہی اسے مارکیٹ میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

ایک شخص کے ریپڈکورونا ٹیسٹ پر 100درہم کی لاگت آئے گی۔ فی الحال 6 ہزار افرادکے خون کے نمونے لے کر اس پر لیزر ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا گیا ہے، جو بہت کامیاب ثابت ہوا ہے۔ 85 فیصد سے 90 فیصد ٹیسٹوں کے رزلٹ درست آئے ہیں۔ صرف چار فیصد ٹیسٹوں میں کورونا کی غلط تشخیص سامنے آئی ہے۔ اس تریپڈ ٹیسٹ ٹیکنالوجی کو العین 019 کا نام دیا گیا ہے جس کی مدد سے مریضوں میں ابتدائی مرحلے میں ہی کورونا کی تشخیص کر کے انہیں دیگر افراد میں کورونامنتقل کرنے سے روکا جاسکتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں چند سیکنڈز میں ہی کورونا کے مشتبہ مریض کے خون کے نمونے سے مرض کے ہونے یا نہ ہونے کی تشخیص ہو جاتی ہے۔کوانٹ لیزلیب کا شمار ابوظبی کی مشہور اور مستند لیبز میں ہوتا ہے۔ کورونا کی تشخیص کی اس نئی ٹیکنالوجی کا انکشاف 19 مئی کو لیبارٹری کی جانب سے کامیاب تجربوں کے بعد کیا گیا تھا۔ لیبارٹری کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اگر اب اس لیزر کٹ کی تیاری شروع کر دی گئی تو اگلے چند مہینوں میں لاکھوں افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

لیب کو چلانے والے ادارے انٹرنیشنل ہولڈنگ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر ابراہم نے کہا کہ امارات میں اس کی تیاری کے لیے ایک مینوفیکچرنگ ادارے سے بات کر لی گئی ہے، ہم اس کامیاب ٹیکنالوجی کو دُنیا بھر میں بھی پھیلانا چاہتے ہیں۔ابتداء میں اس ٹیسٹ کی فی کس لاگت 100 درہم ہو گی، تاہم بعد میں اس کی قیمت میں پچاس فیصد تک کمی ہونے کا امکان ہے۔ فی الحال اس ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری کے لیے متعلقہ اماراتی اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے جلد اچھی خبر سامنے آ جائے گی۔ کیونکہ نازل سویب کے مقابلے میں اس کے نتائج فوری طور پر آ جاتے ہیں اور درست بھی ہوتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy