بریکنگ نیوز! سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی


ریاض: سعودی عرب میں عید 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر نہ آںے کے بعد 24مئی کو عید الفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کل ہفتے کے روز سعودی عرب میں آکری روزہ ہوگا اور اتوار سے عید الفطر کا آغاز ہوگا۔ دوسری جانب ، ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں بھی عید الفطر اتوار کے روز ہونے کا سرکاری اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب، ترکی، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیے گئے تھے، تاہم ان تینوں ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،

جس کے بعد حکام نے اعلان کیا کہ ممالک میں عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ کل بروز ہفتہ کو ان تینوں ممالک میں 30 رمضان المبارک ہو گی۔ اس سے قبل گزشتہ روز آسٹریلیا وہ پہلا ملک تھا جہاں کی فتویٰ کونسل نے اعلان کیا تھا کہ آسٹریلیا میں مقیم مسلمان 24 مئی بروز اتوار کو عید الفطر منائیں گے۔ جبکہ آج بروز جمعہ 22 مئی کو سعودی عرب، متحدہ عرب سمیت دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے حکام کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، یوں سعودی عرب میں بھی عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ماہر فلکیات نے پہلے ہی پیشن گوئی کر دی تھی کہ سعودی عرب میں 22 مئی بروز جمعہ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy