سعودی عرب میں پولیس اہلکار کے بھیس میں تارکین وطن کو لوٹنے والا شخص گرفتار،نوجوان نے پاکستانیوں سمیت متعدد غیر ملکیوں کی تلاشی کے بہانے مارپیٹ کرکے قیمتی سامان لوٹ لیا


ریاض: سعودی عرب کے شہر قصیم میں پولیس اہلکار کے بھیس میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والا سعودی نوجوان پکڑا گیا ہے۔ القصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا کہ ملزم نے پاکستانیوں سمیت متعدد افراد کو پولیس اہلکار ہونے کا جھانسہ دے کر ان کی قیمتی دستاویزات اور رقم چھینی تھی۔ متعدد غیر ملکی ملازمین نے علاقے کے تھانے میں شکایت درج کرائی کہ ایک مقامی شخص جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا ہے، ان کی رہائش گاہ پر آ کر ان کے سامان کی تلاشی لیتا ہے، تشدد کرتا ہے اور پھر اقامے، پاسپورٹ اور نقد رقم اور قیمتی سامان چھین کر چلا جاتا ہے۔

متاثرہ افراد کے بتائے گئے حُلیے سے پتا چلا کہ متعدد وارداتوں میں ایک ہی شخص ملوث ہے، جس کے بعد اس نوجوان کی تلاش کر کے اس کے ٹھکانے سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ پولیس اہلکار کے حُلیے میں تارکین وطن کی رہائش گاہوں پر جا کر جھوٹ موٹ میں انہیں ڈراتا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم ہیں۔ اس کے بعد تلاشی کے بہانے ان کے پاسپورٹس، اقامے، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان ہتھیا لیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مدینہ منورہ پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 20 پاکستانیوں پر مشتمل ایک بڑے گینگ کو گرفتار کیا تھا جو مجموعی طور پر 90 لاکھ 70 ہزار مالیت کی ہائی وولٹیج کیبل چوری کر چکے تھے۔

یہ گروہ حکومتی پراجیکٹس کی سائٹس کے علاوہ نجی پراجیکٹس سائٹس سے بھی لاکھوں ریال کی کیبل چوری کر چکا تھا۔ یہ گروہ وارداتوں کے دوران وہاں موجود چوکیداروں اور سیکیورٹی گارڈز پر بھی حملے کرتا تھا اور انہیں رسیوں سے باندھ کر تشدد کرتا تھا۔ اس پاکستانی گینگ نے مدینہ کے علاوہ ینبع، مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور حائل میں مجموعی طور پر 21وارداتیں انجام دی تھیں۔ یہ ڈکیت گینگ اس قدر خوفناک تھا کہ انہوں نے لُوٹی گئی رقم کی تقسیم کے معاملے پر اپنے ہی ایک ساتھ کوقتل کر نے کے بعد اس کی لاش جلا کر دفن کر دی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy