Wednesday January 22, 2025

یا اللہ میری توبہ! مکہ شہر میں 50یا 100نہیں بلکہ 300مردو خواتین پکڑے گئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں یوں توشریعت کے اصولوں کے صدیوں پر محیط دور کا زوال بڑی سرعت سے دکھائی دے رہا ہے ۔ لیکن اب بھی ایسی تقاریب پر پابندی ہے جس میں مرد اور خواتین بغیر کسی پردے کے شرکت کر سکیں ۔ مکہ شہر میں افریقی کمیونٹی کے فارم میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں لگ بھگ تین سو مردو خواتین نے مخلوط بنیادوں پر شرکت کی جس پر سعودی پولیس حرکت میں آگئی اور ان افراد کو حراست میں لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ زیرحراست نصف سے زائد افراد کو مملکت میں رہائش کے مروجہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تاہم ان میں سے کسی پر شراب نوشی یا غیر قانونی مشروبات کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔ گرفتار افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا گیا ہے

FOLLOW US