دنیا کا وہ ملک جہاں کورونا سے حالات انتہائی بدتر،لاشیں گھروں کے باہر موجود،کوئی اٹھانے والا نہیں ، مناظر دیکھ کر سب خوفزدہ


کیوٹو(این این آئی)جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے سب سے بڑے شہر گوایاکل میں نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ متعدد لاشیں گھروں کے باہر اور گلیوں میں رکھی ہیں۔لگ بھگ 30 لاکھ افراد کے اس شہر کو اب ایکواڈور میں وبا کا مرکز قرار دیا جارہا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں کہ کتنے افراد کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ، کیونکہ بیشتر افراد میں اس کی علامات تو موجود تھیں مگر ان کا ٹیسٹ نہیں ہوا تھا۔ ایک شخص کی لاش

گھر کے کمرے میں موت کے بعد 4 دن تک رکھی رہی۔اس 72 سالہ شخص کے خاندان کو آخری رسومات کے لیے ایمرجنسی سروسز اور تدفین کے انتظامات کرنے والے ادارے مل نہیں سکے کیونکہ اموات میں اضافے سے دبائو بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔اس شخص کو سانس کی تکلیف پر ہسپتال لے جایا گیا تھا اور شبہ تھا کہ کورونا وائرس کا شکار نہ ہو، مگر جگہ نہ ہونے پر اسے گھر واپس بھیج دیا گیا۔ایکواڈور کے 70 فیصد کورونا وائرس کے کیسز اسی شہر میں سامنے آئے ہیں۔ایک راہ گیر گلی میں اپنے گھر کے سامنے چل بسا اور لاش وہاں پڑی رہی۔اس لاش کو پلاسٹک سے ڈھانپ دیا گیا مگر 6 دن سے وہاں رکھنے رہنے پر پھول گئی اور مقامی افراد کے مطابق وہ یہ منظر دیکھ کر بہت خوفزدہ ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy