پاکستانی نرس کی موت، آخری لمحات میں ڈاکٹرز کو نظر انداز کر کے شوہر نے گلے لگا لیا، آخری بات کیا کہی؟ آنکھیں نم کر دینے والی خبر


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پاکستانی نژاد نرس کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔ اس کی زندگی کے آخری لمحات میں اس کے شوہر نے ڈاکٹروں کی تنبیہ کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو گلے لگا لیا اور ایسی بات کہی کہ سن کر آنکھیں نم ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق 36سالہ اریمہ نسرین کو ہسپتال میں فرائض سرانجام دیتے ہوئے کورونا وائرس لاحق ہوا تھا۔ اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ویسٹ مڈلینڈز کے ویلسال مینور ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔رپورٹ کے مطابق اریمہ تین بچوں کی ماں تھی۔

گزشتہ روز اس کی موت سے کچھ دیر قبل اس کا شوہر اس کے کمرے میں گیا اور اسے گلے لگا کر اس کے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کہا کہ ”بچوں کی فکر مت کرنا۔“یہ آخری فقرہ تھا جو وہ اپنی اہلیہ کو کہہ سکا، اس کے کچھ دیر بعد اریمہ کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ اریمہ کی 31سالہ بہن ایش کا کہنا تھا کہ ”میرے بہنوئی کو ڈاکٹروں نے منع کیا کہ وائرس کی وجہ سے وہ اس کے قریب نہیں جا سکتا اور گلے نہیں لگا سکتا لیکن اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ ”مجھے اس کو گلے لگانا ہے۔“ کورونا کے خلاف جنگ میں ہم نے اپنی پیاری بہن کھو دی ہے، میں لوگوں سے کہوں گی کہ وہ لاک ڈاﺅن کی سختی سے پاسداری کریں تاکہ مزید لوگوں کو اپنے پیاروں کی جدائی کا صدمہ نہ سہنا پڑے۔“



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا 9 علاقے سیل کر کے فوج تعینات کرنے کا حکم
بھارت کا جنگی جنون، کھوئی رٹہ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید

سپورٹس
کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ : پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اپنی ٹیمیں فروخت کرنے کا فیصلہ۔۔۔!!! پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلی
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy