بُرا وقت شروع۔۔!! جمال خاشقجی کے قتل کے جُرم میں 20 افراد پر فردِ جُرم عائد، محمد بِن سلمان کے قریبی ساتھی بھی شامل


استنبول (نیوز ڈیسک ) ترکی نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں 20سعودی شہریوں پر فردِجرم عائد کردی ہے۔ فردِ جرم عائد کیے گئے افراد میں شہزادہ محمد بن سلمان کے 2 قریبی ساتھی بھی شامل جبکہ ان تمام افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں تاہم کوئی بھی شخص ترکی میں موجود نہیں اس لیے کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ جن سعودی شہریوں پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے ان میں سعودی شاہی عدالت کے سابق مشیر سعود القحطانی اور سابق ڈپٹی ہیڈ انٹلیجنس احمد العسیری شامل ہیں، ان افراد پر مقتول کو اذیت پہنچانے اور دوسروں کو قتل کے لئے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر بھی اُنگلیاں اُٹھتی رہیں۔

یہاں تک کہ امریکی خفیہ اداروں نے بھی یہ دعویٰ کیاتھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے مبینہ حکم پر ہی سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کیا گیا۔ کیونکہ وہ امریکا میں مقیم ہو چکے تھے اور اپنی تحریروں میں سعودی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ جمال خاشقجی تُرکی میں سیر و سیاحت کی غرض سے آئے تھے۔ جب انہوں نے اپنے کسی ذاتی کام کے سلسلے میں وہاں پر واقع سعودی سفارت خانے کا رُخ کیا۔ جس کے بعد اُن کی گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئیں۔ بعد کی تحقیقات سے پتا چلا کہ سفارت خانے میں موجود مختلف سعودی سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے اُنہیں بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُن کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اس حوالے سے سعودی عدالت نے پانچ افراد کو جمال خاشقجی کے قتل کا براہِ راست ذمہ دار ٹھہرا کر اُنہیں سزائے موت سُنائی تھی جبکہ 3 افراد کو اعانتِ جُرم اور جُرم سے متعلق حقائق چھُپانے کے جُرم میں 24، 24 سال قید کی سزا سُنائی گئی تھی اور تین افراد کو جُرم میں ملوث نہ پائے جانے پر اُنہیں بری کر دیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy