24 گھنٹوں کے دوران 738 ہلاکتیں، سپین زیادہ ہلاکتوں کی فہرست میں چین سے آگے نکل گیا


میڈرڈ : سپین میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 738 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد سپین میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 3434 ہو گئی ہے، اسطرح ہسپانوی ملک زیادہ ہلاکتوں کی فہرست میں چین سے آگے نکل گیا ہے، چین میں اب تک 3281 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، اٹلی سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں پر اب تک 6820 اموات ہو چکی ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سپینش وزارت صحت حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار مزید 738 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک مجموعی طور پر 3434 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جبکہ اب تک 47610 متاثرہ مریض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسی روز دوسری جانب اموات کی شرح بھی 27 فیصد بڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں، امید ہے کہ ہم جلد ہی اس وباء پر قابو پا لیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy