حج منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ سعودی عرب سے بڑی خبر آ گئی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیر نواف المالکی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج منسوخی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو عازمین حج کو بروقت مطلع کردے گی۔ ویب سائٹ اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال حج کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ’میں سب کو یقین دہانی کروانا چاہوں گا کہ خدائے بزرگ و برتر نے ہماری دانشمندانہ حکومت کو حرمین شریفین اور اللہ کے مقدس گھر حاضر ہونے والے حجاج کی خدمت کی توفیق بخشی ہے۔

اور یہ (حکومت) بلاشبہ ہمیشہ ہر سال حجاج کے لیے بہترین خدمات پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے اور ان کے تحفظ کے لیے بھی ہمیشہ کوشاں ہوتی ہے اور اگر اس طرح کا (حج کی منسوخی) کا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو اسے بروقت حاجیوں تک ذمہ داری سے پہنچا دے گی۔ میں ا?پ کو پھر یقین دلاتا ہوں کہ حج کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ اس وقت تک بالکل نہیں کیا گیا۔‘ سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سفارتخانہ شہریوں کو معلومات فراہم کر رہا ہے، کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے پر وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بنائی گئی جس نے گائیڈ لائنز جاری کیں۔ انہی گائیڈ لائنز کی روشنی میں عمرہ کی عارضی معطلی، حرمین میں نماز اور زیارات کو عارضی طور پر روکا گیا۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں وزراء نے کورونا وائرس سے بچائو اور اس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے جاری کردہ سرکاری ہدایات پر خود بھی عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ سعودی وزراء نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے سامنے مثال پیش کرنے کے لیے سوشل اکائونٹ پر تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ آن لائن کام کرتے نظر آرہے ہیں۔سعودی وزیر افرادی قوت انجینیئر احمد الراجحی ، وزیر مواصلات عبداللہ السواحہ اور وزیر تجارت ماجد القصبی کی جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی وزارتوں کی کارکردگی کا آن لائن جائزہ لے رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا
مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کورونا ریلیف فنڈ میں10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy