سعودی عرب میں ناقابل یقین تبدیلی , مملکت میں پہلی بارویلنٹائن ڈے منانے کی کھُلی چھُٹی دے دی گئی


جدہ: سعودی عرب آج سے کچھ سال پہلے تک ایک قدامت پرست مُلک شمار ہوتا ہے جہاں پر غیر شرعی اور خلافِ سماج حرکات اور سرگرمیوں کی قطعاً اجازت نہ تھی۔ یہاں تک کہ نیا سال کا جشن منانا بھی خلافِ قانون شمار ہوتا تھا اور ایسا کرنے والے منچلوں کو کئی سال جیل میں کاٹنا پڑتے تھے۔ تاہم موجودہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی مملکت کو ایک معتدل خیالات کی ریاست بنانے کے عزم پر کاربند ہیں۔ اسی وجہ سے مملکت میں کئی انقلابی اور اصلاحی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں، جن کے تحت سعودی خواتین کو بھی معیشت میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے گھروں سے باہر آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ آج 14 فروری ہے یعنی ویلنٹائن کا تہوار، جو دُنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

مگر حیرت کی بات تو یہ ہے کہ پہلی بار سعودی عرب میں ویلنٹائن ڈے کا مغربی تہوار منانے پر کوئی سرکاری سطح پر روک ٹوک نظر نہیں آ رہی۔ عوام سڑکوں کنارے اور شاپنگ مالز میں اپنی محبوب شخصیات کے لیے رنگا رنگ پھولوں اور تحائف کی خریداری میں مصروف ہیں اور کوئی انہیں کچھ نہیں کہہ رہا ہے۔ حالانکہ آج سے تین سال قبل یہ عالم تھا کہ اگر کوئی کسی ریستوران میں ویلنٹائن کے موقع پر پریمی جوڑوں کا اجتماع نظر آتا یا کوئی اور سالگرہ یا خوشی کی تقریب بھی منائی جا رہی ہوتی تو اس ریستوران کو سربمہر کر کے اس پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا تھا۔ تاہم اب کی بار ریستورانز میں بھی ویلنٹائن ڈے کے موقع کی مناسبت سے شاندار سجاوٹ کی گئی ہے۔ ماضی کی طرح اب سعودی عوام اور تارکین ویلنٹائن ڈے چھُپ چھُپ کر نہیں منا رہے، بلکہ سرِ عام پھُول اور تحائف خریدتے نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ رات سے ہی سعودی شاپنگ مالز میں عوام کی جانب سے تحائف کی خریداری کے لیے رش لگ گیا تھا۔ ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے محبت کو پروان چڑھانے والا تہوار ہے۔ اس دِن لوگ اپنے جیون ساتھی، منگیتروں اور چاہنے والوں پر اپنی محبت کا اظہار خصوصی انداز سے کرتے ہیں۔ اس بار حکومت کی جانب سے کوئی سختی نظر نہیں آ رہی، اس لیے لوگ بلاخوف وخطر اس تہوار کو منانے کے لیے اُمڈ پڑے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy