قوم لوط کی طرح بھارت پر اللہ کا عذاب.446بھارتی فوجیوں نے خودکشیاں کر لی


سرینگر (ویب ڈیسک) 446بھارتی فوجیوں نے خودکشیاں کر لی ۔۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔ کشمیر میڈسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 3راشٹریہ رائفلز سے وابستہ اہلکار بلرام سنگھ نے ضلع کے علاقے اشمقام میں قائم اپنے کیمپ میںزہر کھا کر خود کشی کی۔ اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 446ہو گئی۔ادھر بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام کے علاقوں گنڈی پورہ اور وارہامہ سے گھروں پر چھاپوں کے دوران پانچ نوجوان گرفتار کر لیے۔

دریں اثناء جموں شہر کے علاقے طلاب ٹیلو میں ایک عمارت میںلگی آگ بجھانے کی کوشش کے دوران تین فائر فائٹر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ چار شہریوں اور دو فائر فائٹروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے پیٹھ ڈیلگام میں سڑک کے حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔‎جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اقوام متحدہ کے کانگو میں تعینات امن مشن میں شریک پاکستانی خواتین دستے کو داد دیتے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انہیں ملک کے لیے فخر کا باعث قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر کانگو امن مشن میں پاکستانی خواتین دستے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی، پولیس افسران، سافٹ ویئر انجینئرز،سائکولوجسٹ، ڈاکٹرز اور جینڈر ایڈوائزرز (خواتین اور مردوں کی رہنمائی کرنے والے ماہرین) لوگ ہیں۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی ٹوئٹ کو ری شیئر کر کے لکھا کہ پاکستانی خواتین پوری دنیا کے سامنے قوم کا سر فخر سے بلند کر رہی ہیں۔شیریں مزاری نے لکھا کہ امن مشن پر مامور خواتین اقوام متحدہ کے امن مشن کو درپیش متعدد تنازعات کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اقوام متحدہ میں امن مشن میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف پاکستان نے حاصل کیا تھا۔اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن مشنز میں 15 فیصد خواتین افسران کی تقرری کا ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ
پاکستان آکر لگتا ہے کہ اپنے گھر آیاہوں , ترک صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اہم خطاب

سپورٹس
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی
عالمی چیمپئن انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا امکان
پاکستان سے بے لوث محبت کا صلہ.ڈیرن سیمی کو ’پاکستانی نیشنیلٹی ‘ دینے کی تیاریا ں

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy