سعودی عرب میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق، 2سگے بھائی بھی شامل ، ایک کی 3ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی سب کا تعلق کن کن شہروں سے ہے؟پتہ چل گیا


سعودی عرب : سعودی عرب میں گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر الجبیل میں گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 6 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق افراد کا تعلق ہیڈ مرالہ، سیالکوٹ،وہاڑی اور گجرات سے ہے۔ذرائع کے مطابق لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔اس سے قبل بھی مکہ کے نزدیک عمرہ زائرین کی ایک بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا تھا۔ جس کے باعث 35 عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بیشتر عمرہ زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے، اور باقی چند عرب زائرین تھے۔

جن کی جلی ہوئی لاشیں مردہ خانوں میں منتقل کردی گئی تھیں۔ تمام افراد سعودی عرب میں ہی مقیم تھے اورعمرہ ادائیگی کی غرض سے ریاض سے ہجرہ روڈ کے ذریعے مکہ مکرمہ جا رہے تھے۔ جب اُن کی بس ایک ہیوی لوڈر سے ٹکرانے کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوئی اور اچانک بھڑکنے والی آگ نے چند لمحوں میں ہی بس اور اس میں سوار تمام مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.حادثے کے نتیجے میں سڑک پہ دور تک بس کے جلتے ہوئے ٹکڑے بکھر گئے۔ مدینہ منورہ پولیس کے مطابق اس بس کا ڈرائیور شامی تارک وطن تھا جس کی جلی ہوئی لاش اسپتال کے سرد خانے میں موجود ہے۔سعودی ہلال احمر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ یہ حادثہ بُدھ کی شام 6 بج کر 49 منٹ پر رُونما ہوا تھا۔ جب ہلال احمر کی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچیں تو صرف 4 افراد زخمی تھے جبکہ باقی مسافر بس میں ہی جل کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ متوفین کی نعشوں کو مردہ خانے پہنچا دیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا تھا۔گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے اس واقعہ کے اسباب جاننے کے لئے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy