Sunday January 19, 2025

پولیس کانسٹیبل نے توہین رسالت کے الزام میں بری ہونیوالے شخص کو قتل کردیا،واقعہ پاکستان کے کس شہر میںپیش آیا ؟ جانیں

رحیم یار خان: پولیس کانسٹیبل نے توہین رسالت کے الزام میں عدالت سے بری ہونے والے شخص کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکا م کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل کچھ عرصہ قبل بھرتی ہوا تھا اور ابھی زیر تربیت تھا جبکہ عدالت سے بری ہونے والاشخص تین سال بعد جیل سے رہا ہو ا۔صادق آباد تھانہ صدر کے ایس ایچ او رانا اشرف نے بتا یا کہ پولیس کانسٹیبل نے محمد وقا ص کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔دوران تفتیش ملزم نے بتا یا کہ وہ محمد وقاص کو 2016سے قتل کرنا چاہتا تھا کہ مگروقاص اس وقت جیل چلا گیا تھا۔واضح رہے کہ محمد وقاص کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر گستاخانہ خاکے شیئر کرنے پر توہینِ رسالت کے الزام میں 2016میں گرفتار کر لیا گیا تھاجس کے بعد صادق آباد کی عدالت نے انھیں سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا۔

مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیا د تی ثابت نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی، خبر پڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

ہم الیکشن چوری کر کے حکومت میں آئے، شاہد خاقان کا اعتراف ہر الیکشن چوری ہوتا ہے، میں بھی الیکشن چوری کر کے حکومت میں آیا میرا کیا کر لیں گے آپ؟

FOLLOW US